Live Updates

ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا

کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد، چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 ستمبر 2025 14:19

ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر ۔2025 )جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور فیصل ملک عدالت پیش ہوئے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا. سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ویڈیو لنک ایک بندے کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں، کیس کا ٹرائل روکنا ممکن نہیں وڈیو لنک کا قانون موجود ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سے 6 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا واضح رہے کہ عدالتی اعتراض کے بعد عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن 24 ستمبر کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تھا عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے پوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا. 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات