
پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے. صدر زداری
بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے، بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدت کاری حکومت کی ترجیح ہے.عالمی یومِ بحری تجارت پرپیغام
میاں محمد ندیم
پیر 29 ستمبر 2025
14:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور انہیں علاقائی تجارتی مراکز میں بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، بحری پالیسیوں میں بھی اصلاحات جاری ہیں اور قومی شپنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لئے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لئے اہم اقدامات جاری ہیں، پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا مرحلہ وار نفاذ جاری ہے. صدر مملکت نے کہا کہ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہوگا، عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کیلئے ضروری ہیں، پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے، بحری شعبے میں یکجہتی اور اعلی کارکردگی کے ذریعے پائیدار ترقی کا عزم رکھتے ہیں، بہتر پالیسیوں اور محنت سے مضبوط بحری مستقبل کی تعمیر ممکن ہے. آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر باوقار، پائیدار اور جدید بحری قوم بنایا جائے گا، بحری شعبے میں سرمایہ کاری سے تجارتی حجم میں اضافہ، روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، بندرگاہوں کی جدت کاری پاکستان کو علاقائی ٹریڈ گیٹ وے میں تبدیل کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی تجارتی سپلائی چین کا کلیدی حصہ بننے کیلئے تیار ہے، بحری شعبے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، کیوں کہ بحری ترقی، قومی ترقی کا ضامن ہے.
مزید اہم خبریں
-
پہلی بار، ایک خاص چیز کے لیے سب تیار ہیں۔ ہم اسے مکمل کر کے دکھائیں گے، ٹرمپ
-
ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں کوئی عظیم کام انجام دینے کا حقیقی موقع ہے. ڈونلڈ ٹرمپ
-
اسرائیلی فوج عارضی طور پر فضائی حملے روک دے اور غزہ شہر کے ایک حصے سے پیچھے ہٹ جائے. حماس
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم معطل‘سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دے دی
-
سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں. اسحاق ڈار
-
پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے. صدر زداری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال
-
ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا
-
کوٹری بیراج پرپانی کے بہا ﺅ میں کمی، کچے کے علاقے تاحال زیرآب، امراض پھوٹ پڑے
-
مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت بچت منصوبوں پر کام کررہی ہے، خوراک کا ضیاع روکنا قومی ضرورت ہے، وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.