وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں الیکٹڑک بس سروس کا افتتاح کیا

پیر 29 ستمبر 2025 15:40

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے  فیصل آباد  میں الیکٹڑک بس سروس کا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کو فیصل آباد میں ایک شاندار وپروقار تقریب میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا ۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر، سینیٹر و مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ خان،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،عابد شیر علی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل، راجہ ریاض احمد اور دیگر لیگی رہنماؤں نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور،آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ الیکٹرک بس میں سوار ہوکر پنڈال کی طرف روانہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے طالبات نے وزیراعلیٰ کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ان کی خوبصورت تصاویر پیش کیں جس پر وزیراعلیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ سے یونیورسٹی طالبات کیلئے الگ سے تین الیکٹرک بسیں دینے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے طالبات کیلئے الگ سے الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین، حسین پنجاب وژن کے تحت فیصل آباد کے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیا ت کی فراہمی کیلئے 30 جدید، آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جن سے روزانہ 24 ہزار سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں گے۔ مذکورہ بسوں میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئرز اور سپیشل نشستوں کا بھی انتظام ہے۔\932