ٌحکمران اشرافیہ پشتونوں اور بلوچوں کے وسائل امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ رہا ہے ، اصغر اچکزئی

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

%چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب باچاخان ہال میں آل پارٹیز قومی جرگہ کے رہنماں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی پریس سیکرٹری جاوید خان افغان پشتون تحفظ موومنٹ کور کمیٹی ممبر فدا محمد قبائل لغڑی اتحاد کے سیکرٹری حاجی غوث اللہ انجمن تاجران کے جمال شاہ احمد خان نیشنل پارٹی کے فدا محمد سول سوسائٹی کے نمائندے بشیر احمد عبدالرزاق چمن بار کونسل کے عنایت اللہ خان ایڈووکیٹ گرینڈ الائنس کے صویت خان اچکزئی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پر مسرت موقع پر جب تمام سیاسی مذہبی قوم دوست قوتیں پشتون اولس باالخصوص چمن کے عوام کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کے حل کی خاطر اپنی تمام تر سیاسی نظریاتی اختلاف رائے کو ایک طرف رکھتے ہوئیمشرکہ جدوجہد کیلئے متفق و متحد ہوکرآپ کے سامنے تشریف فرما ہے جس کا آغاز شہدا ہائوس مردہ کاریز چمن سے آل پارٹیز قومی جرگہ کے انعقاد سے شروع کیا اس کے بعد متعدد مشاورتی نشستیں ہوئیں جس پر میں فردا فردا تمام رہنماں کا مشکور و ممنون ہوں اصغر خان اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11۔

(جاری ہے)

اکتوبر کو صبح 9 ںجے پریس کلب چمن کے سامنے عظیم الشان اولسی پاسون ہوگا جو خطے ملک صوبے اور باالخصوص ضلع چمن ضلع قلعہ عبداللہ کی موجودہ صورتحال جن میں ڈیورنڈ لائن پر کاروبار اور آمدورفت کی بندش افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا گیا غیر انسانی سلوک امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتِ حال مسلط کردہ دہشت گردی چمن کوئٹہ شاہراہ پر غیر محفوظ سفر اور دیگر عوامی مسائل پر کھل کر اظہار خیال کیا جائیگا اور ان ایشوز کے حل کیلئے جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی مفاد کے لیے متفقہ اور مربوط جدوجہد جاری رکھی جائیگی افغانستان کیساتھ ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت وتجارت ماضی کی مانند شناختی کارڈ اور تذکیرے کے تحت ہوں ریاست اور حکومت ان اعلانات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جن کے وعدے وعید ہزاروں افراد کے سامنے اعلان کئے جاچکے احتجاج ہمارا شوق نہیں بلکہ مجبوری سے بھی دو قدم اگے بڑھ مرگ و زیست کی حیثیت اختیار کرگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ پشتونوں اور بلوچوں کے وسائل امریکہ بہادر کے ہاتھوں گروی رکھ رہا ہے بیش بہا قیمتی معدنیات مقامی قبائل کی اراضیات کو قبضہ کیا جارہاہے مسلط کردہ دہشتگردی ان وسائل کو لوٹنے کی خاطر ہے اس کے لئے وہ ایک اور جنگ ہمارے سرزمین پر لڑنے کیلئے تیاری میں مصروفِ العمل ہے جس میں پشتون اولس اور پشتون خوا وطن کو ایک بارپھر خون میں نہلا دیا جائیگا جس کا ہم قومی مذہبی سیاسی قیادت کسی صورت اجازت نہیں دیں گے مسلح جھتے کس کی ایما پر دندناتے پھرتے ہیں جبکہ ہمیں لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں لہذا ڈیتھ سکواڈ جرائم پیشہ افراد کو ٹھکانے لگایا جائے ایک سوال کے جواب میں اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے عوام اس وقت سنگین مشکلات سے دوچار ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے اجتماعی اور پرامن جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی پہلی کڑی کے طور پر 11۔

اکتوبر کو پریس کلب چمن کے سامے ایک پرامن احتجاجی امن پاسون منعقد کیا جائیگا آل پارٹیز قومی جرگہ کے رہنما میڈیا کے توسط سے پشتون اولس تجارت پیشہ مزدور کار غریب پرور عوام سے اس اولسی پاسون میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ 11۔اکتوبر کو اولسی پاسون میں صرف سفید جھنڈے ہوں گے جس پر امن لکھا ہوگا انہوں نے کہا کہ 11۔

اکتوبر کے پاسون کے بعد آئندہ کا لائحہ پر مزید غور کرنے کیلئے تمام جماعتوں قومی جرگہ کے رہنماوں کی سربراہی اجلاس منعد ہوگا انہوں نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی پر امن اولسی پاسون میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اپنی اجتماعی آواز ذمہ داران تک پہنچائیں تاکہ اولس کو درپیش سنگین قومی معاشی اولسی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات ممکن بنائے جا سکیں