Live Updates

بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی ڈائریکٹر جنرل آف کلائمیٹ ایکشن کرٹ وانڈنبرگھے سے ملاقات

پیر 29 ستمبر 2025 23:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ڈائریکٹر جنرل آف کلائمیٹ ایکشن کرٹ وانڈنبرگھے سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق رحیم حیات قریشی نے ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں ان کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کلائمیٹ ایکشن کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے۔اس موقع پر دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ بالخصوص تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات