Live Updates

پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فلڈ سروے کا آغاز

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 26اضلاع میں فلڈ سروے کے لئے 1629ٹیمیں متحرک

منگل 30 ستمبر 2025 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔پنجاب کے 26اضلاع میں فلڈ سروے کے لئے 1629ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق چند روز میں ہی ساڑھے 27ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے اور 48,071ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے، فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے منہدم ہونے والے 8,305گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جبکہ سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1,712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے،انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو شاباش دی اور کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور اے سی کو سروے ٹیموں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات