Live Updates

ڈی سی آفس بہاولنگر میں اہم اجلاس ،سیلاب متاثرین کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ

منگل 30 ستمبر 2025 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس بہاولنگرکے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ایس آئی (ایم)، اے ڈی سی جی (ر) چیئرپرسن چیف منسٹر ڈی ای ایف آئی ایم حکومت پنجاب نے کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ندیم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے کیے گئے انتظامات، متاثرہ علاقوں کے سروے، ریلیف اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تمام محکموں نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے اجلاس کے بعد ضلع بہاولنگر کے مختلف دریائی اور دیہی علاقوں کا دورہ کیا، خصوصاً بھکاپتن اور تحصیل چشتیاں کے متاثرہ مقامات پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین کی ضروریات اور مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات