یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، قائمقام صدر

منگل 30 ستمبر 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، خوارج اور ان کے سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم اور ریاست متحد ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ خوارج پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔