سکھوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)سکھوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام کی مذموم سازش ناکام اور بے نقاب ہو گئی۔

عالمی جریدے کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہندوستانی گروہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لارنس بشنوئی کا مجرمانہ نیٹ ورک بیرون ِملک ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ تک پھیل چکا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔ ہندوستانی بشنوئی گینگ تارکین وطن سے بھتہ خوری ، ڈرانے دھمکانے اور قتل میں ملوث ہے اور بھارتی حکومت سے مبینہ روابط رکھتا ہے۔

کینیڈین حکام کا کہناتھا کہ بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور حکم دیا۔ پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آنند سنگھری نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی نامزدگی سے اثاثے ضبط کرنے اور جرائم کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔