Live Updates

ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں، پاک آرمی، رینجرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس ای واپڈا، سول ڈیفنس آفیسر، لائیو سٹاک، ایگری کلچر ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر دریائے ستلج میںنآنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور علاقوںنکے انفراسٹرکچر سے متعلق نقصانات پر تخمینہ جات کے لیے پاک آرمی، محکمہ ریونیو، لائیوسٹاک، ایگریکلچر، ویٹرنری پر مشتمل سروے ٹیمیںنتشکیل دے دی گئی ہیں جنہوںننے 152متاثرہ موضع جات میںنسروے شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

162موضع جات میں جانوروںنکی ویکسی نیشن کا عمل مئی کے ماہ میںنہی مکمل ہونے کے بعد اب دوبارہ ویکسی نیٹ کیاجارہاہے۔ غیرقانونی پٹرول پمپس کے حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ ستمبر میںن99پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا جن میںنسے 36پٹرول پمپس ٹھیک پائے گئے جبکہ 15پٹرول پمپس کے چالان کیے گئے۔ غیرقانونی ایل پی جی ری فیلنگ کی چیکنگ کے لیے 20ٹیمیںنتشکیل دی گئی تھیںنجنہوںننے 119 پوائنٹس کرکے 32پوائنٹس سیل، 21ایف آئی آرز کا اندراج اور 2لاکھ 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میں غیرقانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ ایس ای واپڈا نے اجلاس کو بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے دنوںنمیں بجلی چوری کے واقعات میںناضافہ ہواہے جس کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مزید تعاون درکار ہے۔ کرائم کنٹرول سے متعلق ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰنخاںننے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی پولیس کرائم کو کنٹرول کرنے میںنپوری طرحنمتحرک ہے۔

ضلع بھر میںنجرائم کی شرح میںن33%کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گداگری کو بھی خاطر خواہ کنٹرول کیاجارہاہے۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰنپنجاب کی خصوصی ہدایت پر کائونٹر نارکوٹکس فورس تشکیل دی گئی جن کی مدد سے تعلیمی اداروںنکے باہر انسدادِ نارکوٹکس کارروائیوںنکو مزید تیز کرکے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کیاجارہاہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کائونٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات