اسحاق ڈار (کل) پاک سعودی دفاعی معاہدے پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:45

اسحاق ڈار (کل) پاک سعودی دفاعی معاہدے پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار (کل) جمعہ کوپاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کومعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،امریکا کے عزہ سے متعلق بیس نکاتی ایجنڈے پر پاکستان کا مقف پر ارکان کے سامنے رکھیں گے۔دوسری جانب دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31دسمبر سے قبل کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کریں گے،اس دورے کے دوران جہاں سعودی عرب کی طرف سے 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے وہیں گزشتہ سال اکتوبر میں سرمایہ کاری معاہدے آگے بڑھنے اور ان پر کام شروع ہونے کی امید بھی ہے۔