پی ایس بی ایتھلیٹکس فیڈریشن کیخلاف درخواست پر (کل )سماعت کریگا،فیڈریشن کو بے ضابطگیوں پر پیش ہونے کی تنبیہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) پاکستان سپورثس بورڈ کا ایڈجوڈی کیٹر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر دار درخواست پر (کل)جمعہ کو سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے درخواست دہندہ نیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز سمیت ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کے معاملے پرجنرل کونسل اجلاس میں آئینی خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں کی ہیں جس کی تحقیقات کی جائے ۔

پی ایس بی کے نوٹس میں واضح کیا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے تحریری جواب داخل نہ کرنے یا پیش نہ ہونے کی صورت میں ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔