عوامی مطالبات کو پرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے،رانا احسان افضل

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ عوامی مطالبات کو پرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔

(جاری ہے)

رانا احسان افضل نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم آج ان معاملات پر نظرثانی کریں گے، امید ہے کوئی حل نکل آئے گا۔انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کی جانیں گئیں اس کی انکوائری کرائی جائے گی۔