Live Updates

ڈسٹرکٹنانفارمیشن آفیسر تابندہ سلیم سے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی میڈم انجم سیف کی انفارمیشن آفس قصور میں ملاقات

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کم از کم ایک ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا، راشن ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کررہی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹنانفارمیشن آفیسر تابندہ سلیم سے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی میڈم انجم سیف نے انفارمیشن آفس میںنملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان کی ٹیم کے ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈم انجم سیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میںپانی چھوڑنے کے بعد قصور میں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے دریائے ستلج میں پانی کا بہائو گنڈاسنگھ والا کے مقام پر ساڑھے 3لاکھ سے اوپر گیاجس سے ملحقہ دیہاتوںنمیں تاریخی تباہی ہوئی۔ انجمن ویلفیئر آرگنائزیشن نے سیلابی دنوںنکے دوران وہاں پر موجود لوگوںنکو نہ صرف میڈیکل کی سہولیات فراہم کیں بلکہ کم از کم ایک ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا، راشن ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد سیلاب متاثرین کے دُکھوںنکا مداوا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن بغیر کسی سیاسی ودیگر مقاصد کے سیلاب متاثرین کو ہر طرح سے مدد فراہم کررہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لاہور ڈویژن /ڈسٹرکٹنانفارمیشن آفیسر قصور تابندہ سلیم نے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں کی گئی کارروائیوں کو سراہا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات