Live Updates

g مریم نواز کی ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید

ٌمیں بتا دینا چاہتی ہوں آئندہ پنجاب کے اوپر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ، مریم نواز W افسوس پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کی جانب سے مسلسل تنقید کی گئی ، جواب دیا تو پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا گیا ، کہا جارہا ہے مریم نواز معافی مانگے ، معافی میں نہیں وہ ترجمان مانگیں جو ایک ایک دن میں تین تین پریس کانفرنسز کر کے ہمیں تنقید کا نشانہ بنائے جا رہے تھے، تقریب سے خطاب

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:30

iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ افسوس پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کی جانب سے مسلسل تنقید کی گئی ، جواب دیا تو پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا گیا کہا جارہا ہے مریم نواز معافی مانگے ، معافی میں نہیں بلکہ وہ ترجمان مانگیں جو ایک ایک دن میں تین تین پریس کانفرنسز کر کے ہمیں تنقید کا نشانہ بنائے جا رہے تھے ، آئندہ پنجاب پر تنقید کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ۔

لاہور میں ای بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی میری ترجیح ہے ۔ لاہور کو مزید چالیس الیکٹرک بسیں فراہم کر رہے ہیں ۔ پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسوں کا جال بچھائیں گے ۔ الیکٹرک بسیں انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

میری گاڑی میں سی سی ٹی وی اور وائی نہیں لیکن ان ای بسوں میں یہ سہولت ہے ۔

پورے پنجاب میں پانچ سو بسیں دے دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے شہر کی تر قی میرا مشن ہے۔ شہریوں کو لاہور آکر لگتا ہے کسی دوسرے ملک میں آگئے ہیں ۔ دوسرے صوبے کے عوام بھی یہ بولتے ہیں کہ پنجاب کی کی وزیراعلی والی خدمات ہمیں بھی چاہیے ۔ انہوں نے کہا میانوالی میں جدید ٹرانسپور ٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا ۔ وہاں بھی ہم نے یہ سہولت دی ۔

عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ نیا سیوریج اور پانی سٹوریج کا نظام لا رہے ہیں ، زیر زمین واٹر ٹینک بنا ئیں گے ۔ سڑکیں اوگلیاں پکی کریں گے ۔ پارکس بنائیں گے ۔ د یہی علاقوں کو بھی شہروں جیسی ترقی سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب کو ترقی یافتہ ملک جیس بنا ئیں گے ۔ نومبر میں گوجرانوالہ ، ح* اور فیصل آباد میں بھی الیکٹرک بسیں چلائیں گے ۔

دو ملین غریب خاندانوں کو راشن کارڈ ز دینے جا رہے ہیں جن پر ماہانہ تین ہزار ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو الیکٹرک وہیل چئیر فراہم کریں گے ۔ اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت ایک لاکھ گھر بنائیں گے۔ صوبے میں سموگ کے خاتمے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ۔ صرف ایک شہر نہیں پورے پنجاب میں مساوی سہولیات فرا ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ سکولوں کے برابر سرکاری سکول قائم کر رہے ہیں ۔

دنیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال لاہور میں بننے جا رہا ہے ، سرگودھا میں کینسر ہسپتال پر کام جاری ہے ۔ ستھرا پنجاب کے تحت صوبے کے کونے کونے میں صفائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ۔ ساڑھے گیارہ لاکھ سیلاب متاثرین کا مفت علاج کیا ۔ سیلاب متا ثرین کی امداد کے دوران کوئی وزیر کوئی مشیر گھر پر نہیں بیٹھا ۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔ متاثرین کو تین وقت کا کھانا بھی فراہم کیا گیا ریسکیو کے بعد اب تاریخی بحالی مشن شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا دکھ اس بات کا ہے پنجاب میں جب مشکل آئی دوسرے صوبے نے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا۔ تکلیف اس بات کی ہے کہ جب پنجاب پر آفت آئی تو ایک صوبے نے تنقید کی وہ یہ تنقید کرتے ہوے کہ پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔

پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر پنجاب ، پختون اور سندھی ہیں ۔ ہمیں کہا گیا بیرونی امداد کیوں نہیں مانگ رہی ۔ جب میرے پاس اپنے وسائل ہیں تو میں کیوں کشکول لے کر کھڑی ہو جاوں اور پنجابی عوام کی عزت نفس مجروح کروں ۔ مجھ پر اس لئے بھی انگلیاں اٹھائی گئیں کہ میں میں بی آئی ایس پی فورم متاثرین کی امداد کے لئے کیوں نہیں استعمال کر رہی ۔ بھئی بی آئی ایس پی غریب لوگوں کا ڈیٹا ہے اور مجھے سیل اب متا ثرین کا ڈیٹا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کلاوڈ برسٹ آیا اور دو سو انسانی جانیں ضائع ہوئی تو میں نے کے پی کے وزیر اعلی کو فون کر کے امداد دینے کی پیشکش کی باوجود اس کے کہ کے پی کے وزیراعلی کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ وہ مجھ پر کیچڑ بھی اچھالتے ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف تھی اور میرے حوالے سے پریس کانفرنسز میں تنقید کی جا رہی تھی ، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے مجھے سراہا انکا کام بنتا ہے وہ اپنے ترجمانوں سے بھی پوچھیں کہ وہ کیا بول رہے ہیں ۔

پنجاب کے کسانوں کا حق سیاست کی نذر کر دیا گیا ۔ نہروں کی بات آئی تو لوگوں کو گمراہ کر کے ا نھیں مظاہروں کے لئے سڑکوں پر لانے کے لئے اکسیا یا گیا ۔ انہوں نے میں پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی ۔ پنجاب کی وزیر اعلی اپنے صوبے کی بات نہیں کرے گی ، کرے گی تو کون کرے گا ۔ مجھے پتہ ہے پنجاب کا پانی رائیونڈ کا نہیں لیکن یہ میرے صوبے کا پانی ہے ۔

اور بطور وزیر اعلی میں اسے اپنا پانی ہی کہوں گی ۔ انہوں نے کہا ایک یک ایک دن میں تین تین پریس کانفرنسیں کر کے مجھ پر تنقید کی گئی میں خاموش رہی کیونکہ میں کسی بات میں الجھنا نہپیں چاہتی تھی میں اپنے عوام کی خدمت میں مصروف ہوں میرے پاس فضول باتوں میں الجھنے کا وقت نہیں ۔ لیکن جب آفات کے دور میں بھی مسلسل بات کرو گے تو جواب تو ملے گا ۔ میں نے جواب دیا تو پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا گیا ، کہا جا رہا ہے معافی مانگو ، مریم نواز کیوں معافی مانگے۔ معافی وہ ترجمان مانگیں جو پریس کانفرنسز کر کے تنقید کر رہے تھے میں بتا دینا چاہتی ہوں آئندہ پنجاب کے اوپر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات