
ہنر مندی اور مہارت صرف روزگار نہیں بلکہ پاکستان کا وقار اور معاشی ترقی کے ہتھیار ہیں، وزیر مملکت تعلیم و تربیت وجیہہ قمر
جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقت واضح ہے، ہماری آبادی کا تقریباً 64 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر ہے، پھر بھی ہمارے 8 فیصد سے بھی کم نوجوان اس وقت باضابطہ ٹیوٹ پروگراموں میں داخلہ لے رہے ہیں۔
ہر سال تقریباً 20 لاکھ نوجوان پاکستانی لیبر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، لیکن صرف ایک حصہ صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے لیس ہوتا ہے۔ یہ مماثلت ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور سب سے بڑا موقع ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے ہمیں ایک واضح سمت دی ہے، ہنر کو کام کے مستقبل کے ساتھ جوڑنا چاہیے۔ الیکٹرک گاڑیوں، زرعی ٹیکنالوجی اور سبز معیشت پر ان کا زور ترقی کی نئی سرحدوں کی عکاسی کرتا ہے جہاں پاکستان کو مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اگر ہمارا تربیتی نظام پرانا رہتا ہے تو ہمیں اپنے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑنے کا خطرہ ہے، لیکن اگر ہم اپنے ٹیوٹ کے شعبے کو تحفظ فراہم کریں اور اس کی اصلاح کریں تو پاکستان ہنر مند افرادی قوت کا علاقائی مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہااس مکالمے نے ہمیں یاد دلایا کہ ٹیوٹ کو عالمی مارکیٹ کی مانگ پر مبنی ہونا چاہیے اور فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کا نصاب صنعت کے ساتھ ہاتھ ملا کر ڈیزائن کیا جانا چاہیے اور براہ راست ملازمتوں سے منسلک ہونا چاہیے تاکہ پائیدار معاشی ترقی کو حاصل کیا جا سکے۔اختتامی تقریب میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ یران ولیمز (Geroen Willems)نے کہا کہ چیئرپرسن گلمینہ بلال کا کردار انہتائی اہم ہے جن کی وجہ سے ٹیوٹ پریکٹشنرز،ماہرین تعلیم،پالیسی میکرز اور گورنمنٹ حکام اس عالمی ڈائیلاگ کا حصہ بنے ہیں ۔اس مکالمے کو جرمنی اور یورپ کی سپورٹ حاصل تھی۔ اس مکالمے کے ذریعے ہمیں 24 سفارشات موصول ہوئی ہیں جو انتہائی اہم تھیں۔پاکستان کے تیس لاکھ نوجوان ہر سال لیبر مارکیٹ میں آتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں عالمی میعار کے مطابق پیشہ وارانہ ہنر مندی کی تعلیم دی جائے۔پاکستان میں جرمن سفیر انا لیپل نے کہا کہ اس عالمی مکالمے میں پیشہ وارانہ وفنی تعلیم کے لیے جو سفارشات تیار کی گئی ہیں وہ ٹیوٹ سیکٹر ،انڈسٹری اور ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔انہوں نے کہا جرمنی ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے تعاون کا سفر جاری رکھے گا۔ جرمن سفیر نے وفاقی وزیر تعلیم، وزیر مملکت اور چیئرپرسن نیوٹیک کے کردرا کو سراہا۔چیئرپرسن گلمینہ بلال نے کہا کہ اس تقریب میں انڈسٹری کےپریکٹشنرز، ماہرین تعلیم ،پالیسی میکرز اور تمام شراکت داروں نے بڑی محنت سے سفارشات تیار کی ہیں جو اس شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ سب کچھ تمام شراکت داروں عالمی پارٹنرز کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے ہم نے پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق ہنر مند نوجوان دینے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں ای ڈی نیوٹیک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹ سیکٹر پائیدار ترقی کا ضامن ہے یہ سب کچھ تنہا ممکن نہ تھا، اس کے لیے تمام عالمی شراکت داروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ مکالمے میں سفارش کی گئی کہ وفاقی اور صوبائی گورننس باڈیز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کے لیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گی؛ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں
-
پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، پاکستانی ہائی کمیشن
-
چینی کی ڈبل سنچری،پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
-
حکومت سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی موبائل سِم بلاک، قومی شناختی کارڈ و پاسپورٹ معطل کرنے پر غور
-
کراچی 15 سال میں اپنے حق کے 3360 ارب روپے سے محروم کیا گیا، یونس ڈاگھا
-
فیلڈ مارشل پاکستان کیلئے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا،طلال چوہدری
-
شیرانی میں فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی روشن دلیل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
یوسف رضا گیلانی کی ملا ئیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر اور سینیٹ کے صدر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ
-
نوجوان ریاست کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ، اساتذہ ان کے لیے رہنمائی اور روشنی کا مینار ہیں، اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
سال 2025ء کا پہلا سپر مون 7اکتوبر کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.