وزیراعلی مریم نواز شریف کا لاہور کے لئے مزید40 الیکٹرو بسوں کا تحفہ ، لاہور الیکٹرو بس فیز ٹو کا افتتاح

ایکسپو سینٹر آمد پر وزیراعلی مریم نواز کا والہانہ استقبال ، تقریب گاہ میں گھنٹوں قبل ہی عوام کا بے پناہ ر ش، کارکن پارٹی پرچم لیکر نعرے لگاتے رہے فیز ٹو میں الیکٹرو بس دو نئے روٹ پر چلائی جائے گی ، رائے ونڈ سے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تک پہلا روٹ ہوگا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور کے لئے مزید40 الیکٹرو بسوں کا تحفہ دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور الیکٹرو بس فیز ٹو کا افتتاح کردیا ۔ایکسپو سینٹر آمد پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ تقریب گاہ میں گھنٹوں قبل ہی عوام کا بے پناہ ر ش تھا۔

وزیراعلیٰ جب ایکسپو سینٹر پہنچی تو جگہ جگہ گل پاشی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی گاڑی پھولوں کی پتیوں سے لد گئی۔راستے میں ہر سو پھول ہی پھول بکھر گئے۔ کارکن پارٹی پرچم لیکر نعرے لگاتے رہے۔تقریب میں الیکٹرو بس کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ لاہور الیکٹرو بس پراجیکٹ فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ عوام کی ضرورت کے پیش نظرفیز ٹو میں الیکٹرو بس دو نئے روٹ پر چلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ سے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تک الیکٹرو بس کا پہلا روٹ ہوگا۔دوسرے روٹ میں الیکٹرو بس جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلے گی۔الیکٹرو بس میں بزرگ، خواتین، طلبا اور سپیشل افراد سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔الیکٹرو بس میں فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹ میسرہوں گی اورخواتین کے الیکٹرو بس میں الگ کمپارٹمنٹ ہوگا جہاں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی ہوگی۔