فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا، فلور ملز ایسوسی ایشن

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنیکی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔

(جاری ہے)

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ درآمدی گندم 3800 روپے من اورمقامی گندم 3000من ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم سی20 کلو آٹیکا تھیلا 1800 روپے کا فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا۔