مولانا عبد الماجد کی دعوت پر فلوٹیلا پر حملے کیخلاف احتجاجی اجلاس

صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی رہائی کیلئے عملی قدم اٹھائے جائیں۔ ڈاکٹر مفتی عبد الغفور اشرفی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی کی دعوت پر مدرسہ تعلیم القرآن میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف منعقدہ احتجاجی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے فلوٹیلا کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی رہائی کے لیے فوری عملی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا مقررین نے فلوٹیلا پر حملے کو غیر انسانی قدم قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20نکاتی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں مقررین میں مولانا محمد عکاشہ قاری محمد اسحاق چشتی اسلم خان فاروقی و دیگر شامل تھے جبکہ ڈاکٹر مفتی عبد الغفور اشرفی نے احتجاجی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی اسرائیل کا وجود انسانیت کی بقا کے لیے سنگین خطرہ ہے احتجاجی اجلاس میں قاری محمد ندیم المکی محمد ذوالفقار ثاقب جمالی بھی موجود تھے۔