ایتھلیٹکس فیڈریشن انتخابات میں بے ضابطگیوں پر سماعت موخر‘سینیٹر پرویز رشید آٹھ اکتوبر کو سماعت کرینگے

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان سپورثس بورڈ کے ایڈجوڈی کیٹر کی جانب سے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر دائر درخواست پر سماعت آٹھ اکتوبر تک موخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران کو تمام ریکارڈ سمیت تین اکتوبر کو طلب کر رکھا تھا تاہم سماعت کوملتوی کرتے ہوئے اسے آٹھ اکتوبر کو مقرر کیا گیا ہی