پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے زیراہتمام شہدا جمہوریت کی برسی کے موقع پر 11اکتوبر کو جلسہ عام منعقد ہوگا،رضامحمدرضاء

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:15

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی ژو ب کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں 11 اکتوبر بروز ہفتہ شہدا جمہوریت اور شہدا وطن کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں کی تشکیل دی گئیں اور پارٹی کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ شہدا کا مرکزی جلسہ میں عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں کو پوری کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کا مرکزی جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماء خطاب کرینگے ملک کے موجودہ بحرانی سیاسی صورتحال اور پشتون افغان ملت کو درپیش سنگین قومی مسائل پر اظہار خیال کرینگے اور شہدا جمہوریت و شہدا وطن کو ان کی تاریخی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ 07 اکتوبر 1983 شہدا جمہوریت نے جنرل ضیا کی بد ترین فوجی آمریت کے دور میں کوئٹہ کے سڑکوں پر پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں ہزاروں سرباز کارکنوںکی احتجاجی جلوس میں فوجی آمریت مردہ باد اور جمہوریت زندہ باد کے فلک شگاف لگاتے ہوئے اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا اس وقت کی پشتونخوا نیپ کا یہ تاریخی احتجاج باطل ضیاء الحق کی مارشل لاء پرپہلی کاری ضرب تھی یہی وجہ تھی کہ فوجی گورنر جنرل رحیم الدین بد نام زمانہ جنرل دائر کی طرح نہتے اور پر امن سیاسی کارکنوں کے جلوس پر وحشیانہ فائرنگ کرکے پارٹی کے سرباز کارکنوں اسلم اولس یار، کاکا محمود، رمضان شہید اور داؤد خان کو شہید اور بیسیوں کارکنوں زخمی کیا اور اس ریاستی دہشتگردانہ اقدام کا مقدمہ بھی پارٹی کے چیئرمین رہنماؤں اور کارکنوں پر قائم کیا ۔

پارٹی کے رہنماؤں کو طویل مدت کی قید و بند کی سزاؤں او ر پارٹی چیئرمین کو روپوشی کا امنا کرنا پڑ ا لیکن پارٹی کی قربانی ایم آر ڈی تحریک کی تقویت کا کامیابی اور جمہوریت کی بحالی پر منتج ہوئی۔ اسی طرح اس وقت کے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 1991 میں پشتون ، بلوچ مشترکہ صوبے میں پشتون قومی حقوق و اختیارات قومی برابری کا دفاع کرتے ہوئے بوستان زرعی کالج کے مسئلے پر بلوچ قبضہ گیر قوتوں کے پشتون دشمنی اقدامات کے خلاف صدائے تن بلند کرتے اور پشتونخوا وطن کے دفاع کی راہ میں شہداء وطن نے اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا جن میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالر حیم کلیوال شہید پارٹی کے دیگر ر ہنماؤں باز محمد باز شہید ، صابر شاہ شہید، حبیب الرحمٰن شہید اور صاحب خان شہید شامل تھے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی شہدا جمہوریت اور شہدا وطن کی برسی کا مرکزی جلسہ عام جنوبی پشتونخوا کے تاریخی مرکزژوب میں منا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کے تمام اقوام و عوام اور پشتون افغان کے غیور عوام اپنی تاریخ کی بد ترین قومی ، سیاسی ، معاشی اور سماجی مشکلات در پیش ہے ایک طرف ملک پر منتخب حکومت کے نام پر جنرل شاہی کا بد ترین استعماری راج مسلط ہے۔

جس نے ملک کے وجود کو سنگین خطرات سے لاحق کیا ہے اور دوسری طرف محکوم پشتونخوا وطن میں پشتون عوام کو اپنی قومی وجود کی بقاء کا مسئلہ درپیش ہے کیونکہ بولان تا چترال سرزمین میں پشتونخوا کے تمام علاقوں پر ریاستی دہشتگردی کے طویل دورانیہ میں ہمارے عوام کی جان و مال عزت و ناموس کی تحفظ کی کوئی ضمانت باقی نہیں رہی ہے اور امن کا قیام ہمارے عوام کا اولین مطالبہ بن گیاہے ایسے حالات میں پشتونخوا وطن کے معدنیات بیش بہا قدرتی معدنیات سے مالامال پہاڑوں اور زرخیز زمینوں کو استعماری کاسہ لیسی نمائندوں کو الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی جنرل امریکہ اور دیگر امراجی ممالک کو پشتونخوا وطن کے نایاب معدنیات کی نیلام کے فیصلے کرتے رہے یہ کہ آزاد اور تاریخی افغانستان پر طالبان کا افغان دشمن جبری اقتدار مسلط کرنے کے بعد ایک بار پھر عالمی استعماری قوتوں کی تباہ کن جنگ مسلط کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

پشتونخوا نیپ نے اپنے محبوب وطن او رغیور ملت کی دفاع کی جدوجہد میں ماضی میں بھی تاریخی کردار ادا کیاہے۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، بابا ئے افغان عبدالرحیم خان مندوخیل، شیر علی باچا، سائیں کمال خان شیرانی ، عبدالرزاق دوتانی اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی تاریخی قربانیوں اور ان کے افکار اور تعلیمات پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کیلئے مشعل راہ ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی شہدا کے مرکزی جلسہ عام میں اپنے اکابرین کے متعین کردہ قومی اہداف کے حصول اور قومی ارمانوں کی تکمیل کی عظم کا عادہ کریگی۔ بیان میں ژوب کے تمام وطن پال با شعور عوام سے 11 اکتوبر بروز ہفتہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔