عوامی ایکشن کمیٹی کو اپنے جائز مطالبات منوانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،عابد علی حسین

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:25

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزاد کشمیر کے صدر عابد علی حسین نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو اپنے جائز مطالبات منوانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس تحریک کے دوران شہادت پانے والے اپنے بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا پُر امن احتجاج میں ایسے نا خوشگوار واقعات قابل افسوس ہیں شوکت میر نے فرنٹ لائن پر آ کر عوامی حقوق کی جنگ لڑی اور آزاد کشمیر بھر سے عوام ان کی پشت پر کھڑی رہی اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا آزاد کشمیر کی انجمن تاجراں بھی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے مکمل ساتھ دیا اور مسلسل6روز شیٹر ڈائون رہا اوور سیز کشمیریوں نے پوری دنیا میں اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بھرپور آواز بلند کی اوور سیز کشمیریوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزاد کشمیر کے صدر عابد علی حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میا ں شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں کا درد محسوس کیا اور اس مسئلے کو فوراًً نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزراء کو بھیجا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا گیا اور مانا گیا ۔