چین میں ٹریفک حادثہ ،5افراد ہلاک ،8زخمی

ڈرائیور نے بریک کی بجائے غلطی سے ایکسیلیریٹر دبا دیا،ملزم گرفتار

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:00

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔چینی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز لیچوان شہر کے وانگ ینگ ٹائون شپ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 54 سالہ خاتون ڈرائیور نے بریک کی بجائے غلطی سے ایکسیلیریٹر دبا دیا۔پولیس کے مطابق شونگ کو حراست میں لے لیا گیا اور ابتدائی طور پر یہ واضح ہوا ہے کہ حادثے میں شراب یا منشیات کے استعمال کا تعلق ثابت نہیں ہوا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔