Live Updates

کمالیہ کے نواحی علاقے ٹبہ سنگل والا میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم کر دی گئی

خیمہ بستی میں متاثرین کو تین وقت کا کھانا، بچوں کیلئے دودھ و ملبوسات، عارضی اسکول اور مویشیوں کے علاج کیلئے عارضی اسپتال کی سہولت

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کمالیہ کے نواحی علاقے ٹبہ سنگل والا میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے ، جہاں 108 سے زائد متاثرہ گھرانے رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمتِ خلق کی زیرِ نگرانی قائم کی گئی اس خیمہ بستی میں متاثرین کو تین وقت کا کھانا، بچوں کے لیے دودھ و ملبوسات، عارضی اسکول اور مویشیوں کے علاج کے لیے عارضی اسپتال کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

خیمہ بستی میں قائم اسکول کے باعث بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ والدین نے اس اقدام کو سراہا ہے ۔ دوسری جانب مویشیوں میں بیماریوں کے باعث عارضی اسپتال کے قیام پر کسانوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔شعبہ خدمتِ خلق کے صدر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، کیونکہ متاثرہ نشیبی علاقوں میں پانی اترنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات