ش* سینیٹ وفاقی تعلیم،مواصلات اور کامرس کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:40

Wاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) سینیٹ وفاقی تعلیم،مواصلات اور کامرس کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کمیٹی کا اجلاس چیرپرسن بشری انجم بٹ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیں اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی میں ہونے والی بے ضابطگی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں فیکلٹی ممبران کے احتجاج سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیرمین سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں این ایچ اے حکام کی جانب سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر انوشہ رحمن کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت کے ساتھ منسلک ایس او ایز کے سی ای اوز کو ملنے والی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں بیجنگ،قطر اور جدہ میں تعینات کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ لی جائے گی۔