نوجوان نسل کو کھیل کے میدان کی طرف لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،سی پی او ملتان

اتوار 5 اکتوبر 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے کوارڈینیٹر سفیر حسین نقوی کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رانا خالد اور ہاکی اکیڈیمی کے کوچ خرم نقوی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول سے بچوں کو تربیت دینا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں ہاکی کو مزید بہتر کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پولیس کا تعاون جاری رہے گا۔سفیر حسین نقوی نے کہا کہ ملتان میں آسٹروٹرف کی سہولت میسر آنے کے بعد سے لیکر اب تک سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اکیڈیمی نے بہترین سہولیات کے ساتھ بچوں اور بچیوں کی تربیت کی۔ یہاں کے کھلاڑی تربیت کے بعد ہاکی کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔