Live Updates

26 جون سے ابتک سیلاب متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ، این ڈی ایم اے

اتوار 5 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سےاب تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں کم از کم 2 لاکھ 29 ہزار 763 مکانات کو نقصان پہنچا ہے،جن میں سے 59,258 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 170,505 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور 22,841 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کل 213,097 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 55,134 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 157,963 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں 3,992 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کل 3,222 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 701 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 2,521 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5,467 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سندھ میں سیلاب سے کل 3,332 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 224 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 3,108 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 577 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔بلوچستان میں سیلاب سے 6,370 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔2,080 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 4,290 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں جبکہ صوبے میں 4,585 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں سیلاب سے کل 1,260 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 779 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 481 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7,981 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں سیلاب سے 2,417 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔339 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 2,078 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں جبکہ 239 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 65 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے ایک مکمل طور پر تباہ اور 64 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں جبکہ وہاں کوئی مویشی ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات