اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا

پیر 6 اکتوبر 2025 12:10

اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) اسرائیل نے گلوبل صمودفلوٹیلا کے 70 سے زیادہ شرکا کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے اور امکان ہے کہ ان افراد کو یونا ن پہنچایا جائے گا ۔ تاس کے مطابق اسرائیلی حکام نے جن افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں ماحول کے تحفظ کی علمبردار گریٹا تھونبرگ سمیت سویڈن کے 9، فرانس کے 28 ، یونان کے 27 اور اٹلی کے 15 شہری شامل ہیں ۔

ان میں سے زیادہ تر زیر حراست افراد کو یونان پہنچانے کی توقع ہے۔گلوبل صمود فلوٹیلا مختلف ممالک کے 40 سے زیادہ بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو ستمبر کے وسط میں تیونس سے غزہ کی طرف روانہ ہوا۔ اس مشن کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنا اور اس کے مکینوں تک انسانی امداد پہنچانا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام نے بارہا کہا کہ وہ غزہ کے تباہ حال مکینوں کی امداد کو اشتعال انگیز اقدام تصور کرتے ہیں اور وہ ان جہازوں کو غزہ کے ساحل کے قریب جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیلی بحریہ کے جہازوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکا اور ان جہازوں پر سوار تمام 400 کارکنوں کو حراست میں لے کر اسرائیلی ساحل پر لے گئے۔ 3 اکتوبر کو اسرائیلی حکام نے کارکنوں کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا، تین دنوں کے اندر فلوٹیلا کے کل 170 شرکا کو ملک سے نکال دیا۔پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی اس فلوٹیلا کا حصہ تھے جو تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔