
اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا،محمد عامر نے بتادیا
پیر 6 اکتوبر 2025 16:38

(جاری ہے)
عامر نے مزید کہا کہ اگرچہ مداح چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ کھیلوں، مگر پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل مواقع ملنے چاہئیں، تب ہی اگلے دو تین سال میں ایک مضبوط ٹیم تیار ہوگی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم جلد ایک بار پھر بڑی کامیابیاں سمیٹے گی، ہم ایشیا کپ فائنل کھیل چکے ہیں، اب امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ فائنل بھی کھیلیں اور جیتیں۔محمد عامر نے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تبدیلی سے متعلق سرفراز احمد کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ اگر سرفراز احمد چیف سلیکٹر بنتے ہیں یا بطور سلیکٹر آتے ہیں تو یہ ایک بہترین فیصلہ ہوگا، وہ موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں، جس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے سرفراز احمد کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ایک ایماندار اور مخلص انسان ہیں، پاکستان کرکٹ کو ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، سابق کرکٹرز کو بھی نظام میں شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ کئی کھلاڑی آئے اور ٹیم کو انتشار میں چھوڑ گئے۔عامر نے مزید تجویز دی کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مشاورتی کرداروں میں استعمال کیا جائے۔ شعیب اختر، عمر گل اور سہیل تنویر کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، ان کے پاس قیمتی تجربہ ہے، یونس خان کو بھی سسٹم کا حصہ بنانا چاہیے، وہ ’یس مین‘ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ محمد عامر نے 14 دسمبر 2024ء کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ دسمبر 2020ء میں ریٹائر ہوئے تھے، بعد ازاں 2024ء کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی ظاہر کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جنرل باڈی کا صدر ندیم عمر کی صدارت میں اہم اجلاس
-
لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 226 رنز ، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار
-
نعمان علی نے عبدالقادر کا 35 سالہ ہوم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
-
فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں،میکسیکو کی ٹیم ایکوادور کے خلاف سخت مقابلے کے لئے تیار ہے، کوچ جیویئرایگوئیر
-
لاہور ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مشکل ہدف مل گیا
-
پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ، لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کے معاملے میں تاخیر
-
نعمان علی نے اقبال قاسم کا 37 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا
-
ویمنزورلڈ کپ ، جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو3 وکٹ سے ہرا دیا
-
اسرائیل کیخلاف میچ کی آمدنی غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد پِچ پر ہی چل بسا
-
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر دومیچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.