این ای117سے چوہدری امجد رفیق استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل

پیر 6 اکتوبر 2025 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 کی سیاسی شخصیت چوہدری امجد رفیق نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔چوہدری امجد رفیق کوآئی پی پی راوی ٹاؤن کاسینئرنائب صدرتعینات کردیا گیا،مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمودنے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اورشمولیت کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

(جاری ہے)

چوہدری امجد رفیق کاکہنا تھا عبدالعلیم خان ایک دردِ دل رکھنے والے قائد ہیں جن کے وژن سے علاقے میں حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔میاں خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا این اے ایک سوسترہ کی تاریخ میں پہلی بارپچپن کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانیکی منظوری دی گئی ہے،جس پرجلد تعمیراتی کام کا آغازہوگا،علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس،سیوریج سسٹم کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔