سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی نے قرآن وسنت پر عمل پیر اہو کر دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا ،محمدشاداب رضا نقشبندی

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غوث اعظم وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنے علم ،تقویٰ،زہد اور روحانیت سے اُمت مسلمہ کو منور کیا ،آپ کی تعلیمات قرآن وسنت پر مبنی تھی ،آپ لوگوں کو اللہ عزوج اور اس کے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طاعت سچائی ،عاجزی اور خدمت خلق کی تلقین کرتے تھے ،سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی نے قرآن وسنت پر عمل پیر اہو کر دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا ،غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی احیائے دین کے عظیم رہبر ہیں ،صوفیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیںجو بھی اولیاء اللہ کی تعلیمات پر گامزن ہوگا کامیابی سے ہمکنار ہوگا ،اللہ والے وہ ہیں جو اپنی خواہش کو مٹا کر صرف اللہ عزوجل کی رضا کے طالب ہوتے ہیں ،غوث اعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی وہ روشن چراغ ہیں جن کی روشنی صدیوں بعد بھی اُمت مسلمہ کے دلوں کو منور کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سیدنا عبد القادر جیلانی کی تعلیمات ہے کہ اللہ سے محبت،کرورسول اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خیر خواہی کرواور دل کو ہر برائی سے پاک رکھو ،پاکستان کے موجودہ حالات میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور زندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلاحات کی جائیں،اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹیوں کے قیام کی ضرورت ہے ،سیکڑوں سالوں سے صوفی ازم کا فیض جاری ہے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اولیاء کرام نے اسلام کی تعلیمات کو پھیلایا ہے ،مزارات اور خانقاہیں صدیوں سے معاشرے کی بھلائی اور امن کا پیغام دے رہی ہیں ،اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا میںامن قائم کیا جاسکتا ہے ، غوث اعظم کی تعلیمات نفرتوں ،انا،حسد ،کینہ کو ختم کرکے محبت ،بھلائی وامن اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہیں ،غیبت کرنا اور جھوٹ بولنا اللہ عزوجل کو ناراض کرناہے آج ہم عہد ک کریں جھوٹ نہیں بولینگے اور غیبت نہیں کرینگے ، ،حضرتسیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی نے جس طرح انسانیت کی خدمت کی ہمیں ان کی زندگی کو آئیڈیل بنا ناہوگا ،اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چلنے والا ہی سچا عاشق رسول اوراس کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے۔