ة پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین گرما گرمی پر اپویشن کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘ وزیر قانون

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

۱ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین گرما گرمی پر اپویشن کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور حالات دوبارہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجاً واک آوٹ کے بعد وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں اونچ نیچ ہوتی ہے اور یہ سیاست کا اصول ہے انہوں نے کہاکہ دو صوبوں کے عہدیداروں کے بیانات سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اگر کسی کو دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر مجھے بھی تکلیف ہے انہوں نے کہاک سینیٹر رانا ثناء اللہ نے بھی اس کی وضاحت کی ہے پانی کی تقسیم ارسا کے تحت ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور صدر مملکت نے بھی کانوٹس لیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے اپوزیشن کو اس پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب سے سیلاب سے نقصانات کیلئے ایک سروے کیا ہے اور جن کے زرعی یا دیگر نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اور اس کے سامنے بندھ نہیں باندھا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پنجاب حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام مسئلے افہام و تفہیم سے حل کرنے ہیں۔

۔۔۔اعجاز خان