- سینیٹر کامران مرتضیٰ کاخاران میں قاضی کی عدالت کو جلانے اور پریذائیڈنگ آفیسر کو اغوا کرنے کے واقعے کا نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) ایوان بالا میں جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے قاضی کی عدالت کو جلانے اور پریذائیڈنگ آفیسر کو اغوا کرنے کے واقعے کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں دو اور بدقسمت صوبے بھی ہیں‘سیلاب میں سندھ اور پنجاب کی بات ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ضلع خاران میں قاضی کی عدالت کو آگ لگائی گئی ہے اور پریذائیڈنگ آفیسر کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جو ملک میں حالات ہیں اور جو بلوچستان کے حالات ہیں کیا یہ ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے۔۔۔اعجاز خان