}شیخ زاہد اقبال ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر ساؤتھ پنجاب تعینات

ھ*وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت محکمانہ استعداد کار بہتر بنانے کے اقدامات کیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 19:10

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سرکاری محکموں کی استعدادِ کار بہتر بنانے کے ویژن اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر خالی آسامیوں پر بروقت تعیناتی کے سلسلے میں محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر (بی ایس 18) چشمہ میانوالی، محمد زاہد اقبال کو ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (ساؤتھ) / بی ایس 19 ملتان تعینات کر دیا ہے۔

ان کے تبادلے کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق محمد زاہد اقبال کو پی سی ایس ایکٹ 1974ء کی دفعہ 9 کے تحت نئی تخلیق کردہ خالی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب میں ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (بی ایس 19) کی تین نئی پوسٹیں تخلیق کی گئی تھیں جن پر اب تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (نارتھ) اور (سنٹر) کے عہدوں پر بھی افسران کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے۔ نئی تخلیق کردہ پوسٹوں کے دائرہ اختیار کا تعین بھی کر دیا گیا ہے جس کے مطابق* ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (سنٹر) کے ماتحت لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا ریجنز اور سفاری زوز شامل ہوں گے۔* ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (نارتھ) کے تحت راولپنڈی، سالٹ رینج، چشمہ میانوالی، گجرات، گوجرانوالہ ریجنز اور پنجاب وائلڈ لائف ریسرچ انسٹیٹیوٹ (گٹ والا فیصل آباد) ہوں گے۔

* ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (ساؤتھ) کے تحت ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز شامل ہوں گے۔محکمانہ ذرائع کے مطابق یہ اقدام صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور فیلڈ انتظامی کارکردگی میں بہتری لانے کی جانب ایک مثبت پیشرفت ہے۔