مسلم لیگ (ن) خواتین کے سیاسی و سماجی کردار کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، شازیہ رضوان

پیر 6 اکتوبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جاری رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے بنگش کالونی، پیر ودھائی میں پارٹی کی جانب سے منعقد ہ کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین ووٹرز کو مسلم لیگ (ن) کی رکنیت کے لیے رجسٹر کیا۔

اس موقع پر علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شازیہ رضوان نے اکال گڑھ راولپنڈی میں بھی رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے خواتین ووٹرز سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کے سیاسی و سماجی کردار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا مقصد عوام کو مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے جوڑنا اور خواتین کو سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔