پاکستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے اساتذہ کے وقار کو بحال کرنا ہوگا،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے اساتذہ کے وقار کو بحال کرنا ہوگا۔ اساتذہ کے معاشی اور معاشرتی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اساتذہ معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہیں عالمی ٹیچر ڈے‘‘ کے حوالے سے میڈیا اور اساتذہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ استاد کل بھی عظیم تھا، آج بھی عظیم ہے اور آئندہ بھی عظیم رہے گا۔ قوموں کی ترقی صرف اور صرف استاد کی مرہون منت ہے۔ استاد کا ادب و احترام کرکے ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد جو قوم کا محسن ہوتا ہے لیکن اج بھی ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی کے حامل ملک میں ا نکوجائز حقوق کے لیے بارہا سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ انکے شآیان شان نہیں پاکستان ایٹمی ملک کھبی نہیں بنتا اگر یہ استادنہ ہوتے ہمارے ملک استاد کو وہ عزت نہیں ملتی جوکہ انکو ملنی چاہی?ے ہمیں انکو جا?ز مقام دینا ہوگا اج اساتذہ کو روزانہ چھ گھنٹے تدریسی فرائض سرانجام دینا پڑتے ہیں۔ طلباء اور اساتذہ کو اسکولز اور کالجز میں تعلیم دوست ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی زمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لیے کسی بھی شہر میں کوئی رہائشی کالونی تعمیر نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں اساتذہ کو عزت دی جاتی ہے وہی ترقی یافتہ کہلاتا ہے۔ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی احترام کریں تاکہ وہ اچھے شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کو بھی اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ وہ حکومتی سہولیات کے فقدان کے باوجود اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔