
ٓسعودی شوریٰ کونسل کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک استقبال
ئ*پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم ملاقاتیں متوقع
پیر 6 اکتوبر 2025 21:25
(جاری ہے)
سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو باہمی احترام، عقیدے اور علاقائی خوشحالی کے وڑن پر مبنی ہیں۔سعودی وفد کے دورے کے دوران کئی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سعودی وفد صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کرے گا، جہاں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اور علاقائی امن و ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے اور دونوں ممالک کے مابین قریبی روابط کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔سعودی وفد کے پاکستان پہنچنے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جو سعودی عرب کے ساتھ محبت اور اخوت کی علامت ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کا سبز رنگ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی اور تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے ہی برادرانہ اور دوستانہ رہے ہیں، اور دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل تعاون مختلف شعبوں میں جاری رہا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون مزید بڑھانے کے لیے یہ دورہ ایک اہم قدم ثابت ہو گامزید اہم خبریں
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے
-
سلامتی کونسل: پیچیدہ تنازعات افریقہ کی ترقی میں رکاوٹ، یو این نمائندہ
-
ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش
-
کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او
-
علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
-
شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ
-
پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.