ھ*بلوچستان مختلف براعظموں کیلئے ایک معاشی مرکز بنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جعفر مندوخیل

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اپنے قدرتی وسائل و معدنیات اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل صوبہ ہی. بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کے پیش نظر دونوں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہمارے ساتھ شراکت داری کریں.

موجودہ حکومت نے محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بناتے کی خاطر امن و امان میں مزید بہتری لائی ہے اور تمام سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں پریذیڈنٹ بلوچستان اکانومک فورم سردار شوکت پوپلزئی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران سلِک وے ایمپیکس کے سربراہ راجہ تیمور الرحمن، سلمان خان پٹودی اور راجہ ہاشم الرحمن بھی موجود تھی.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں لہذا ضروری ہے کہ تمام سرمایہ کار یہاں بلیواکانومی، معدنیات، ایگریکلچر، فیشریز، لائیو اسٹاک، بنیادی ڈھانچہ اور تعمیرات وغیرہ میں موجود منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کریں.

گورنر مندوخیل نے کہا کہ گوادر ایک گہرے سمندری بندرگاہی شہر ہے جو بیشمار سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیک وقت مختلف براعظموں کیلئے ایک معاشی مرکز بنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی بہت اہم ہے کیونکہ بلوچستان نہ صرف سینٹرل ایشیا کیلئے بلکہ مشرق وسطی کیلئے بھی ایک گیٹ وے ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے کاروباری دوستانہ پالیسیاں ترتیب دی ہے امید ہے کہ بلوچستان بہت جلد پورے خطے کی معاشی ترقی کا باعث بنے گا