جموں و کشمیر،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل

منگل 7 اکتوبر 2025 12:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا کہ شاہراہ سفر کے لیے غیر محفوظ ہے اور کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل بارشوں کی وجہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہو ئی اور بہت سے گاڑیاں شاہراہ پر پھنس ہوئی ہیں۔ادھر مغل روڈ، سرینگر،سونامرگ،گمری روڈ اور سنتھن ٹاپ بھی برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کےلئے بند ہیں ۔قابض حکام نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ان شاہراہوں پر سفر سے گریز کریں ۔