مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی

اگست 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا

منگل 7 اکتوبر 2025 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ، اگست 2025 میں حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں 915 روپے کمی آئی اور حجم 54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں 135ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیرونی قرضوں کا حجم 23ہزار250 ارب سے بڑھ کر 23ہزار 385ارب روپے ہوگیا ۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت حاصل قرضے 71ارب سے کم ہو کر 66 ارب رہ گئے ۔ اسکوک سمیت بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں میں بھی کمی آئی ہے۔