بھارت کا دماغ خراب ، ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید

9مئی کو پاکستان میں نہیں تھا،بیرون ملک سے واپس آیا تو میرا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا،میڈیاسے گفتگو

منگل 7 اکتوبر 2025 17:51

بھارت کا دماغ خراب ، ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی، ایسی ڈوز دیں گے کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔جیل آمد سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا ہے آپ یہاں انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے دن میں پاکستان میں نہیں تھا،پاکستان سے باہر تھا، بیرون ملک سے واپس آیا تو میرا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔