ڈسکہ، پاک سعود یہ دفاعی معاہدہ افواج پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، چوہدری احمد فاروق ساہی

منگل 7 اکتوبر 2025 16:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) سماجی رہنما چوہدری احمد فاروق ساہی نے کہا ہے کہ پاک سعود یہ دفاعی معاہدہ افواج پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، معاہدے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور افواج پاکستان، قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نئی بلندیوں کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ احمد فاروق ساہی کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔