جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران آزاد کشمیر بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے ایصال ثواب،زخمیوں کی جلد صحت یابی ِ ِفاتحہ خوانی

منگل 7 اکتوبر 2025 17:57

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران آزاد کشمیر بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے ایصال ثواب،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کی مسجد میں قرآن خوانی کے بعد دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہلم ویلی پولیس کی جانب سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال،ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی،ڈی ایس پی صدر مقام عبدالخالق،ڈی ایس پی لیپہ محمد شفیق،پی ڈی ایس پی سجاد احمد،ایس ایچ او تھانہ سٹی ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی و دیگر آفیسران پولیس نے شرکت کی۔

تقریب میں بحالی امن عامہ کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی آزادکشمیر پولیس اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،دعائیہ تقریب میں زخمی ہونے والے آفیسران اور جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔