-اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز ، پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑ گیا

افغان ٹیم کو کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ مل سکے، اسلام آباد آمد مؤخر،پاکستان فٹبال فیڈریشن کا افغانستان کو واک اوور دینے کا مطالبہ ظ*افغان فٹبال فیڈریشن نے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست اے ایف سی کو ارسال کردی

بدھ 8 اکتوبر 2025 03:20

ٖ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا فٹبال میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان فٹبال ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کے لیے اڑان نہیں بھر سکی ۔میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول تھا، تاہم افغان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لیے درخواستوں میں تاخیر کی گئی، جس کے باعث ٹیم کی بروقت روانگی ممکن نہ ہو سکی۔

افغانستان فٹبال فیڈریشن نے اس صورتحال پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے اس معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہافغان فیڈریشن کی جانب سے ویزوں کے حصول میں تاخیر جان بوجھ کر یا انتظامی کمزوری کے باعث ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

PFF نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہچونکہ مہمان ٹیم وقت پر نہیں پہنچی، لہٰذا **پاکستان کو واک اوور (Walkover) دے کرمیچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق، اس معاملے پر حتمی فیصلہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کرے گی۔فیڈریشن دونوں ٹیموں کے مؤقف اور دستاویزی ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد میچ کے مستقبل کے بارے میں باضابطہ اعلان کرے گی۔اگر افغانستان کو واک اوور کے باعث شکست دی گئی تو پاکستان کو تین پوائنٹس ملنے کا امکان ہے،جو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں گرین شرٹس کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔