تائیوان اور امریکا کے درمیان اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز کی خریداری پر مذاکرات بحال ہونے کا امکان

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:40

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) تائیوان اور امریکا کے درمیان تین سال قبل معطل ہونے والے دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں، جن کا مقصد امریکی MH-60R Seahawk اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز کی ممکنہ خریداری ہے۔ تاس کے مطابق معروف اخبار "تائی پے ٹائمز" نے سرکاری اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے جس کے مطابق امریکا نے تائیوان کو مذاکرات کی بحالی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تائیوانی فوج کم از کم 13 یا اس سے زائد ہیلی کاپٹرز خریدنے کی خواہش رکھتی ہے، تاہم حتمی تعداد امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد طے کی جائے گی۔MH-60R Seahawk ہیلی کاپٹر امریکا کی بحریہ کا ایک اہم اینٹی سب میرین جنگی پلیٹ فارم ہے، اور یہ ایشیا پیسیفک خطے کے کئی ممالک میں مقبولیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں تائیوان نے 11 سے 12 ہیلی کاپٹرز کی خریداری پر غور کیا تھا، لیکن اس وقت تخمینہ شدہ 1.15 ارب ڈالر لاگت کے باعث اس معاہدے کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :