روس کا یوکرین میں 5 ہزارمربع کلومیٹرعلاقہ پرقبضے کا دعویٰ

روس کو میدانِ جنگ پرمکمل اسٹریٹیجک برتری حاصل ہے، صدرپیوٹن

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:34

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے اس سال یوکرین میں 5 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ قبضے میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو میدانِ جنگ پر مکمل اسٹریٹیجک برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔روسی صدر نے بتایا کہ یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔