پولٹری سکیٹر نے ٹیکسٹائل کے بعد غذائی ضروریات کے حوالے سے دوسرے بڑے کاروباری شعبہ کا درجہ حاصل کرلیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) قیام پاکستان کے بعد سے اب تک پاکستان کی آبادی میں 21کروڑ افراد کا اضافہ ہواہے جبکہ24 کروڑ سے زائد آبادی کے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے پولٹری سیکٹر نے ٹیکسٹائل کے بعد غذائی ضروریات کے حوالے سے دوسرے بڑے کاروباری شعبہ کا درجہ حاصل کرلیاہے نیز جامعات میں تحقیقات کے نتیجہ میں سامنے آنے والے علوم اور ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے نیوٹریشن سے بھرپور غذا کی فراہمی کا اہتمام ہواہے بلکہ پھلوں، سبزیوں اور پولٹری کے شعبہ جات میں نمایاں ترقی بھی عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ نیوٹریشن سیکٹرکے ماہرین غذائیات نے بتایاکہ قیام پاکستان کے وقت ملک کی آبادی تین کروڑکے قریب تھی جبکہ آج 24کروڑسے زائد انسانوں کی غذائی ضروریات پوری ہورہی ہیں نیز پولٹری سیکٹرجو ٹیکسٹائل کے بعد ملک کا دوسرا بڑا کاروباری شعبہ بن چکا ہے وہ ایک طرف لاکھوں افراد کیلئے روزگار کا اہتمام کرتا ہے تو دوسر ی جانب عوام کیلئے پروٹین کی ضروریات بھی پوری کر رہا ہے۔