الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری کر دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 18 ضلع ہری پور کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی فارم جمع ہونگے ۔

(جاری ہے)

18 اکتوبر کو اُمیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی فارم واپس 05 نومبر کو واپس لئے جائیں گے،چھ نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔ 23 نومبر کو پولنگ ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور ذیشان خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد نوید الرحمان کو ریٹرنگ آفیسر ، جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور (ریونیو) شاہد خٹک ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول کھولیاں بالا مشتاق احمد ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔\378