
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزکے زیر اہتمام سموگ کے خاتمے پر سیمینار
بدھ 8 اکتوبر 2025 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سموگ جیسے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طرزِ عمل میں تبدیلی اور مسلسل عوامی شمولیت ضروری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف نے سموگ کے سماجی و معاشی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیمی اداروں کے کردار کو اجاگر کیا جو تحقیق اور پالیسی کے درمیان فاصلے کو کم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے اور نوجوانوں کو طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی قیادت کرنی چاہیے۔کرنل (ر)شہزاد عامرنے جامعات کو معاشرے کا’اعصابی نظام ‘قرار دیتے ہوئے بین الادارتی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خیراتی جذبے کو ماحولیاتی بہتری کے لیے موثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور عوامی سطح پر آگاہی مہمات ناگزیر ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے ڈاکٹر زعیم بن بابرنے پاکستان کے فضائی آلودگی کے بحران پر ایک سائنسی و پالیسی روڈ میپ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ طویل المدتی منصوبہ بندی اورتحقیق پر مبنی فیصلے وقت کی ضرورت ہیں اور پنجاب یونیورسٹی رواں سال کے اختتام تک ماحولیاتی ڈیٹا میں موجود خلا کو پُر کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔تسنیم علی خان نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلائنس کورپس کا تعارف کرایا اورطلباء کو بطور رضاکار رجسٹریشن کی ترغیب دی۔ انہوں نے بین الادارتی تعاون اور عوامی شمولیت کو آفات سے نمٹنے کے لیے کلیدی قرار دیا۔ڈاکٹر ظفر اقبال نے سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی جاری اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر روشنی ڈالی جن میں صنعتی اخراج پر قابو پانا، قوانین پر عملدرآمد اور عوامی آگاہی شامل ہیں۔رکن پنجاب کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک ثمینہ اشرف نے سول سوسائٹی اور مقامی تنظیموں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار طرزِ عمل اپنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی سطح پر بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
-
نیوٹیک نے ٹیکنکل اداروں کو عالمی میعار کے مطابق تیارکرنے کےحوالے سے اہم سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردیں
-
پنجاب ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، تما م تر تیاریا ں مکمل کر لی گئیں
-
ایبٹ آباد،میٹرک امتحانات کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیم و تحقیق کے فروغ، جدید تدریسی ماڈلز کے نفاذ اور ڈیجیٹل لرننگ کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے دو اہم اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط
-
کامسیٹس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
-
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں 23 نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے گئے ، یونیورسٹی کو درپیش 670 ملین روپے کے خسارے پر قابو پایا گیا ، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن پر ’’انسائیکلوپیڈیا آف ٹرانسلیشن سٹڈیز‘‘ کی رونمائی
-
ای او بی آئی ، مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی ، افرادی قوت کی شدید قلت
-
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
-
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.