Live Updates

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس، 2022ء کے سیلاب کے لیے عطیہ دہندگان کی امداد کا جائزہ لیا گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:31

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس، 2022ء کے سیلاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایک فالو اپ اجلاس کی صدارت کی جس میں 2022ء کے سیلاب کے لیے عطیہ دہندگان کی امداد کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی طرف سے ترقیاتی امداد کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم نے بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لیے ہدایات دیں تاکہ متاثرہ کمیونٹیز کے لیے مسلسل تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں وزراء برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام، موسمیاتی تبدیلی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، متعلقہ سینئر سرکاری افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات